Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان،معصوم شہریوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں،حافظ نعیم

نیشنل ایکشن پلان،معصوم شہریوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں،حافظ نعیم

hafiznaeemurRahman320x180کراچی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور سیکریٹری کراچی عبد الوہاب نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیکڑوں شہریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں شرفاءجیلوں میں ڈالے جارہے ہیں ۔یہ صورتحال دراصل نیشنل ایکشن پلان کو بدنام کر نے اور ناکام بنانے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک قانون کے ذریعے شہریوں کو پابند کیا ہے کہ وہ کرایہ داروں سے متعلق اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فراہم کریں۔ لیکن عوام کو اس قانون سے آگاہی کے لیے نہ تو کوئی مہم چلائی گئی ہے اور نہ متعلقہ لوگوں کو اطلاع کی فراہمی کے لیے کوئی نوٹس جاری کی گیا ہے۔ پوری کی پوری آبادیوں کو اور خاص طور پر ضلع وسطی میں پولیس جانب سے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔ یہ سرا سر ظلم اور معزز شہریوں کی تذلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں لاکھوں کی تعداد میں کرایہ دار ہیں معلوم نہیں کہ ان اطلاعات کی بنا پر پولیس دہشت گردوں کا تعین کیسے کرے گی یہ قانون قطعاً بلا دلیل و منطق ہے اور پولیس کے ہاتھ میں شہریوں کو تنگ کرنے کا کھلا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت کبھی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی آڑ میں اور کبھی اس قانون کے نفاذ کے نام پر کراچی کے شہریوں کی تذلیل کر رہی ہے۔جماعت اسلامی اس صورت پر قطعاً خاموش نہیں رہے گی اور اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ پولیس ایکشن سے متاثرہ شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایک جانب تو شہریوں کی سہولت کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے میں قطعاً ناکام ہو چکی ہے اور سندھ میں بد ترین کرپشن اور بد عنوانی ،انار کی کی حد کو چھو رہی ہے دوسری طرف سندھ حکومت شہریوں کو اذیت اور عذاب میں مبتلا کر رہی ہے ۔سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...