Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں متحدہ لندن اورپاکستان عوام کا مسئلہ نہیں،توفیق الدین

متحدہ لندن اورپاکستان عوام کا مسئلہ نہیں،توفیق الدین

jamat islamiکراچی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ولندن کا جھگڑا ،ضلعیچیئرمین اور برطرف وائس چیئرمین آپس میں الجھے رہنے کے باعث اجلاس نہ ہوسکا،اجلاس دوپہر 2بجے شروع ہونا تھا،اراکین انتظارکرتے رہے ،برطرف وائس چیئرمین رکن الدین اجلاس میں اپنے منصب پرقائم رہنے پربضد رہے ۔لندن وپاکستان کے مابین تلخیاں بڑھ جانے کے باعث شام پونے 5بجے تک شروع نہ ہونے کے باعث اجلاس منسوخ کردیا گیا ۔ لندن اورپاکستان ایم کیو ایم عوام کا مسئلہ نہیں ہے ،مسائل کے حل کے لیے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ۔ شہری بنیادی سہولتیں نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں ،آپس کی رنجشیں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ،شہرکراچی کو یتیم بنانے والے کسی طورمخلص نہیں ،اپنی اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی ووائس چیئرمین یوسی 2ماڈل کالونی ضلع کورنگی توفیق الدین صدیقی نے اجلاس کی منسوخی پر اپنے شدید ر دعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین خالد سدھو،خاتون رکن امینہ خاتون ودیگر اراکین بھی موجودتھے۔ توفیق الدین صدیقی نے کہا کہمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان ولندن کے جھگڑے میں عوام کی دلچسپی نہیں ،عوام اپنا حق مانگتے ہیں ۔ توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ برطرف ضلعی وائس چیئرمین رکن الدین ایوان میں آپہنچے ،اپنے منصب پرقائم رہنے پربضدنظرآئے۔وائس چیئرمین یوسی 2ماڈل کالونی نے کہا کہ لندن اورپاکستان عوام کا مسئلہ نہیں ہے ،مسائل کے حل کے لیے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی سہولتیں نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں ،آپس کی رنجشیں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ۔ توفیق الدین صدیق نے کہا کہ شہرکراچی کو یتیم بنانے والے کسی طورمخلص نہیں ،اپنی اپنی ذمہ داریوں کا انجام دہی ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...