Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سندھ ورکرزکنونشن اجالے کی کرن ثابت ہوگا،معراج الہدیٰ

سندھ ورکرزکنونشن اجالے کی کرن ثابت ہوگا،معراج الہدیٰ

Mairaj ul huda siddiquiکراچی، امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 26اور 27نومبر کا کُل سندھ ورکرز کنونشن اندھیروں اور مایوسی میں اُمید اور اُجالے کا باعث ہو گا ۔سندھ بھر سے ہزاروں مردو خواتین شریک ہوں گے ۔عوام ملک میں کرپشن کو مائنس ون کر نے اور اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کی تاریخ میں کسی بھی جماعت کا اتنا بڑا اجتماع آج تک نہیں ہو ا ہو گا ۔جماعت اسلا می کے کارکنان کُل سندھ ورکرز کنونشن کی میز بانی کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ادارہ نور حق میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امرء محمد حسین محنتی ، عبد الغفار عمر ،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چناء ،سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 26اور 27نومبر کو دوروزہ ورکرز کنونشن باغ جناح کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ورکرز کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔کنونشن کے لیے ہم نے انتظامیہ سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے ۔ورکرز کنونشن میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت بھی شریک ہو گی جبکہ اجتماع میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خصوصی شر کت وخطاب کریں گے اور سندھ کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے ۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ناظم اجتماع کے فرائض انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی سے کشمورپوراصوبہ موہن جودڑو کا منظر اورعوام صحت تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو عملی طورپراپنے وسائل اوراختیارات سے محروم کررکھا ہے۔حال ہی میں عالمی بینک نے کراچی کو درپیش سنگین چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے دنیاکے10 ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے یہ عالم اسلام کے سب سے بڑے شہر اورصنعتی حب کا حال ہے تو پھر باقی ماندہ سندھ صوبہ کا کیا حال ہوگا،اسی طرح ایک گیلپ سروے میں سندھ بہتر طرزحکمرانی میں سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان سے بھی پیچھے ہے،البتہ نااہلی اورکرپشن میں کسی سے پیچھے نہیں ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...