تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے کراچی والوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت ٹیکس پورا لیتی ہے مگر گنتی آدھی کرتی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اگر ن لیگ نے کی تھی تو عمران خان اور ایم کیو ایم کا کام تھاکہ اسے درست کرتے لیکن دونوں نے شہریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،