Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،...

ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، وجہیہ الدین احمد

Jinnah universityجناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ بوٹنی کے تحت پہلا نیشنل سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی احتشام الحق (چیئرمین شعبہ بوٹنی ، جامعہ کراچی) تھے۔ جبکہ ڈاکٹر محمد اطہر خان، ڈاکٹر عرفان عزیز امعہ ، ڈاکٹر امتیاز احمد خان، ڈاکٹر ایم یو شیراز،ڈاکٹر اے حمید بلوچ ل، ڈاکٹر کریم ڈینو جمالی، سیف اللہ ابڑو ، شاہینہ فیاض اور صغیر حسین نے بطورِ گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ہماری ذراعت کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ ماحولیات میں تبدیلی اور پانی کی کمی ہےان مسائل کے حل کے لئے ہمیں ماحولیات اور پودوں کے تعلق کو سمجھنا ہوگا اور ان مسائل کو سمجھنے کے لئے اس طرح کے سمپوزیم کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام جامعات کو اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے تا کہ ہم اپنی زراعت کو بچا سکیں۔
سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ ماحولیات کا ہماری زندگی سے گہرا تعلق ہے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے اس ضمن میں تحقیق کے عمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتاجناح یونیورسٹی برائے خواتین کے بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے اس قومی سمپوزیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیوں کہ یہ موضوع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئر پرسن شعبہ بوٹنی ڈاکٹر حاجرہ بھٹی نے پاکستان بھر سے آنے والے تمام شرکاءکے تحقیقی مقالوں کو بے حد سراہا اور انکی نباتات کے حوالے سے انکی عملی کاوشوں کی تعریف کی اور پروگرام کی منتظم پروفیسر ڈاکٹر رابیعہ بدر اور اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ ابراہیم کو اس کامیاب سمپوزیم پر مبارکباد پیش کی۔ سمپوزیم میں 110 سے زائد طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...