سانحہ 12مئی کی ازسرنو تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

BaldiaFactoryکراچی سانحہ 12 مئی کی از سرنو تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جےآئی ٹی 12 مئی 2007 کے سانحے پر اپنی رپورٹ دو ہفتے میں ہائیکورٹ کو جمع کرائے گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 12 مئی سانحے میں ملوث کرداروں اور ان کے روابط کی تحقیقات کرےگی اور اے کلاس کیسز میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرےگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق جےآئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر ارکان میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے حکام بھی شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top