Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم  عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین کو جے آئی ٹی...

 عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین کو جے آئی ٹی نے  خطرناک دہشت گرد قرار دے دیا

police1300x160320x180کراچی،بھتہ وصولی اور سیاسی مخالفین کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کرنے کے الزام میں گرفتار عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد خطرناک دہشت گرد قرار دے دیاہے۔ملزم فرید الدین نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔فرید الدین نے عباسی شہید اسپتال کے اسٹاف کی تنخواہ کا 2 فیصد بطور بھتہ کٹوتی کر لینے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھتہ وصولی کیلئے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج اسلم پرویزکو مقررکیا گیا تھا۔ملزم نے بتایا کہ وہ عباسی شہید اسپتال میں گریڈ 5 کا اوٹی ٹیکنیشن بھرتی ہوا۔ سیاسی سیاسی جماعت کا رہنما سلیم تاجک اسے عباسی شہید اسپتال میں مخالفین کو قتل کرنے کے احکامات دیتا تھا، اس کے علاوہ پولیس مقابلوں میں زخمی کارکنوں کو اسپتال سے بحفاظت منتقل کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ملزم نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اس نے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ساتھی عمران کو اسپتال سے فرار کرانے میں بھی مدد کی اور مقدمہ لیڈی ڈاکٹر شعاع کے خلاف درج کرایا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزمان کے فرار کے لیے ایمبولینس سروس کو استعمال کیا جاتا تھا۔ملزم فرید الدین،عباسی شہید اسپتال کی نرس نرس مارگریٹ میری کی مدد سے خواتین اسٹاف کو ہراساں بھی کرتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...