Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مغرب نے انسان کو حیوان، اسلام نے خلیفہ کا درجہ دیا،شاہد ہاشمی

مغرب نے انسان کو حیوان، اسلام نے خلیفہ کا درجہ دیا،شاہد ہاشمی

32-10-2016-bکراچی اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر شاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت فرد ، خاندان اور ملک اسلام کا عملہ نمونہ پیش کرنا ہوگا،مغرب نے انسان کو حیوان کا درجہ دیا جبکہ اسلام انسان کو خلیفہ کا درجہ دیتا ہے ، اسلام نے عورتوں کو میراث میں حصہ دیا اور اسلام سے پہلے عورت کا خود میراث کا حصہ تھی جسے تقسیم کر دیا جاتا تھا،اسلام کے تمام اصول آج بھی موجود ہے طریقہ کار میں جدت آگئی ہے ،وہ جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام ماہانہ فیملی لیکچر بعنوان ’’آج کے مسائل کا حل اسلام ہی کیوں ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے ، شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب ساٹھ کروڑ ہے ان میں سے تقریبا پانچ درجن مسلمانوں کی اکثریت ہو اس وقت دنیا آپ کی دلیل منطق اور نظریہ نہیں مان سکتی وہ کہتے ہیں جو کہتے ہو برسر زمین اس کا نمونہ دکھائو اسلام کس طرح کا انسان بنانا چاہتا ہے اور کس طرح کا جہاں بنانا چاہتا ہے ،کہاں ہے وہ انسان اور جہاں،ان کا کہنا تھا کہ ہم قرآن اور سیرت پر کتنا عمل کرتے ہیں،جب تک ہم قرآن اور سیرت پر عمل پرا نہیں ہوں گے ، ہم عملی نمونہ پیش نہیں کریں گے ، دنیا ہم سے متاثر نہیں ہوگی ،ہم داعی اور نمائندہ ہیں، ہم ان کے لیے نمونہ ہیں ،دنیا میں مسلمانوں کی کوئی پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں تو مسلمانوں کی ایک قابل لحاظ تعداد اسلام کا عملی نمونہ ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...