Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عبدالرشیدنے جماعت اسلامی جنوبی کی امارت کاحلف اٹھالیا

عبدالرشیدنے جماعت اسلامی جنوبی کی امارت کاحلف اٹھالیا

1-11-2016-bکراچی، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ سید عبد الرشید نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی امارت کا حلف اٹھا لیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر راشد قریشی ، سابق امیر ضلع جنوبی حافظ عبد الواحد شیخ ، قیم ضلع سفیان دلاور سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئرحافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی امارت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے۔ایسے میں یہ دعوت کی بھاری ذمہ داری ہی آخرت میں پکڑ اور نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جو اقامت دین ، دعوت دین اور معاشرے کی اصلاح کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اسلامی ماڈل ناگزیر ہوچکا۔سرمایہ دارانہ نظام اور سوشلزم آزمائے گئے اب اسلام کو بھی موقع ملنا چاہیے۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی معاشرے میں انقلاب لاسکتی ہے کیونکہ وہ امانت دار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ پرمٹ اورکرپشن سے ہمیشہ دامن بچاکرکام کرتی ہے، تاہم جماعت اسلامی میں تنقید، اصلاح اور احتساب پر عمل کیا جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں ایک نظریاتی تحریک کا بہت بڑا خلا ہے، جو ہورہا اور جو ہونے جا رہا ہے ، یہ سب ایک غبار آئے گا اوریہ غبار جلد بیٹھ جائے گا، اس نظریاتی خلاکو ایک نظریاتی تحریک ہی پورا کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...