Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اقبال کافلسفہ خودی اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا نام ہے،ثریااقبال

اقبال کافلسفہ خودی اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا نام ہے،ثریااقبال

15-11-2016-bکراچی، جماعت اسلامی یوتھ ونگ ویمن کراچی کی صدر ثریا اقبال نے کہا ہے کہ اقبال کے فلسفہ حیات میں تصور خودی کو بنیادی اور مرکزی مقام حاصل ہے،اقبال کے نزدیک خودی، جذبہ خوداری، غیرت مندی اور اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کے لئے کائنات کی قوتوں کے ساتھ برسر پیکار رہنے کا نام ہے۔ فلسفہ خودی میں خود بینی اور خدا بینی دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ کیونکہ خود بینی خدا کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ قرآن و سنۃ مرکز میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ثریا اقبال کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفہ خودی کی رو سے خودی کی تربیت کی تین منازل ہیں یعنی اطاعت ضبط نفس اور نیابت الٰہی۔ ان میں سے اطاعت میں فرائض کی ادائیگی اور شریعت الٰہیہ کی عملی تائید نمایاں ہیں۔ ضبط نفس سے مراد نفسانی خواہشات پر قابو پانا ہے جبکہ نہایت الٰہی تخلیق انسانی کا سب سے اعلیٰ مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال نے دلائل سے ثابت کیا کہ درجہ کمال تک پہنچنے کے لئے فرد کو ایک ملت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ملت میں فرد کی انفرادیت ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کی حیثیت پہلے سے زیادہ مضبوط اور نمایاں ہو جاتی ہے۔ ملت اسلامیہ کی بنیادیں قرآنی تعلیمات پر استوار ہوتی ہیں۔ یہ ملت توحید و رسالت، تقلید اور اجتہاد کے اصولوں پر عمل کر کے خود کو دوسروں سے ممتاز کر لیتی ہے موجودہ دور میں ملت اسلامیہ ہی انفرادی اور اجتماعی خودی کی تربیت کا بہترین نظام عمل پیش کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...