Tuesday, October 20, 2020
Home Trending کل یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے گا

کل یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے گا

1352497026-protest-for-freedom-of-occupied-junagarh-from-india_1583656اتوار 9 نومبر کو یوم سقوط جونا گڑھ منایا جائے گا۔67سال قبل اس دن بھارت نے جونا گڑھ پر قبضہ کرلیا تھا اس وقت کے نواب آف جونا گڑھ نے اپنی پڑوسی ریاستوں مانگرول اور مانا ودر کے ساتھ مل کر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ مانگرول اور مانا ودر کے نواب بھی پاکستان سے الحاق چاہتے تھے، اس سلسلے میں سرکاری طور پر گورنر جنرل آف پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام خط تیار کرلیا گیا تھا، نواب کو وزیراعظم کے دیوان سر شاہنواز بھٹو سے غداری کا خدشہ تھا، اس لیے انہوں نے دیوان کے بجائے اپنے ایلچی کے ذریعے الحاق کا خط قائد اعظم محمد علی جناح کو بھیجا لیکن اس سے پہلے سرشاہنواز بھٹو نے اس کے مندرجات لارڈ ماﺅنٹ بیٹن کو ٹیلی گرام کردیے اور نیتجتاً ماﺅنٹ بیٹن نے پولیس ایکشن کے ذریعے راتوں رات جونا گڑھ پر قبضہ کرلیا۔سرشاہنواز بھٹو کے اس اقدام پر اس وقت کے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان نے انہیں غدار قرار دے دیا تھا، جس پر خدابخش بھٹو نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کی جائیدادیں نہ ضبط کرلی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...

خط پر خط،سندھ حکومت نے سوئی سدرن کو لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو بار بارخطوط لکھنے کے باوجود ابھی تک پورٹ...