Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور JS Bank کے مابین بنکا تکافل...

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور JS Bank کے مابین بنکا تکافل معاہدہ

takکراچی؛ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور JS Bank کے مابین بنکا تکافل معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ ،پاکستان میں جے ایس بنک کے وسیع اور متنوع کسٹمرزکو شریعت کے مطابق اعلی معیارکی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ پاک قطر فیملی تکافل اورکسی بھی بینک کے درمیان بنکا تکافل کیلئے پہلا براہ راست معاہد ہ ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب JS Bank کے مرکزی دفتر میں منعقدہوئی جس میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای اواورکنٹری سیلزکے سربراہ محمد منہاس، بنکا تکافل کے سربراہ اوراے ڈی سی کامران رشید اورپاک قطرتکافل فیملی لمیٹڈ کے مارکیٹنگ اورکارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ عدنان حسن جبکہ JS Bank کی جانب سے صدراورسی ای او خالد عمران ،گروپ ہیڈ۔کارپوریٹ اینڈریٹیل بینکنگ گروپ کامران جعفراورپراڈکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ بزنس مینجمنٹ کے سربراہ بابرواجد شامل تھے۔

پاک قطرتکافل فیملی لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او اورکنٹری سیلزکے سربراہ محمد منہاس نے اس موقع پرکہا کہ یہ تعلق مستقبل میں بنکا تکافل انڈسٹری کیلئے معیاراورسروس کا سنگ میل ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ JS Bank دیہی اورشہری علاقوں میں اپنے 212 برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں تکافل کے بارے میں آگہی اورڈسٹری بیوشن کوفروغ دینے میں مدد فراہم کرےگی۔

JS بنک کے صدراورسی ای اوخالدعمران کا کہنا تھا کہ ہم BancaTakaful کیلئے اپنے صارفین کے اندر حقیقی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں۔PQFTL کے ساتھ ہماری شراکت داری JS بنک کی بڑھتی ہوئی پراڈکٹس اینڈ سروسزکی قدرمیں مزید اضافہ کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...