Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری ہیں، آپا ام...

تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری ہیں، آپا ام حماد

judlogoجماعة الدعوة شعبہ خواتین کی مرکزی مسئولہ آپا ام حماد نے کہا ہے کہ خواتین اسلامی تشخص کی بقا کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات کا پرچار کریں۔ گھریلو ماحول کی درستگی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات گھروں میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران عزیز آباد میں خواتین کی تربیتی نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آپا ام حماد نے کہا کہ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا خاندان اور معاشرے کی اصلاح کے لیے نہایت ضروری ہے۔ خواتین غلبہ اسلام کی تحریک کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے بچوں کی درست انداز میں تربیت کریں۔ دعوت دین کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ جماعة الدعوة ہر شعبہ ہائے زندگی میں اصلاح کے لیے کوشاں ہے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد معاشرے کی تربیت کرکے عوام کو کتاب و سنت کی تعلیمات پر مجتمع کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...