Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت حرمت رسول علماء کنونشن کل ہوگا

جماعة الدعوة کے تحت حرمت رسول علماء کنونشن کل ہوگا

judlogoکراچی، جماعة الدعوة کراچی کے تحت حرمت رسول علماءکنونشن کل 9 مارچ کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ہوگا۔ جس کی صدارت امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کریں گے۔ تحفظ حرمت رسول کے سلسلے میں منعقد ہونے والے علماءکنونشن میں جید علمائے کرام، مدارس دینیہ کے مہتمم اور مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ علمائے کرام اور مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرکے انہیں علماءکنونشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ کنونشن میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے مدیر مفتی محمد رفیع عثمانی، رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی خان، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم، تحریک حرمت رسول کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (نورانی) کے صدر شاہ اویس نورانی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما خواجہ عبدالمنان، مرکزی جمعیت اہلحدیث (سندھ) کے امیر محمد یوسف قصوری، معروف عالم دین اور جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم بھٹی، جامعہ معہدالقرآن کے مدیر خلیل الرحمن لکھوی، تحریک اہلحدیث کے سربراہ شیخ یونس صدیقی، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما محمد انس مدنی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر افصل سردار، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، جامعہ احسان کے مدیر احسن سلفی سمیت دیگر علمائے کرام اور مذہبی رہنماءشرکت کریں گے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ عالم کفر منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کے عقائد اور انبیاءکرام کی ذات پر حملہ آور ہے۔ مسلم ملکوں میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ذریعے فتنہ و فساد پھیلایا جا رہا ہے۔ ان حالات میں مذہبی رہنماﺅں اور علمائے کرام کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة اسی مقصد کے تحت حرمت رسول علماءکنونشن منعقد کر رہی ہے، تاکہ علمائے امت متجمع ہوکر شعائر اسلام کی توہین کے معاملہ میں واضح لائحہ عمل اختیار کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...