Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حافظ محمد سعید کی اہلیہ انتقال کرگئیں، کراچی سمیت دیگر شہروں میں...

حافظ محمد سعید کی اہلیہ انتقال کرگئیں، کراچی سمیت دیگر شہروں میں نماز جنازہ ادا کی گئی

judlogoامیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکی اہلیہ ، حافظ عبدالرحمن مکی کی ہمشیرہ اور حافظ طلحہ سعیدکی والدہ محترمہ آپا ام طلحہ رضائے الہٰی سے وفات پاگئی ہیں(انا للہ وانا للہ الیہ راجعون)۔وہ گزشتہ چند دنوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میںجماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے پڑھائی ۔ جبکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی، پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا محمد اسحٰق بھٹی، مولانا مبشر احمد ربانی، مزمل احسن شیخ، مولانا سیف اللہ خالد،مولانا محمد شمشاد سلفی، قاری یعقوب شیخ،حاجی عبدالرزاق،کرنل (ر) نذیر احمد، شیخ نعیم بادشاہ، ذاکر الرحمن صدیقی، رانا نصر اللہ خاں، مولانا احمد اللہ،اختر رسول قادری، مولانا نصر جاوید،مولانا ابوالہاشم، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید،مولانا محمد اشرف حیدری،ملک احمد خاں،جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ ودیگر سمیت مختلف مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات،جید علماءکرام، شیوخ الحدیث،دینی مدارس کے اساتذہ و مہتمم حضرات، سینئر صحافیوں و کالم نگاروں،طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروںمردوخواتین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران حافظ محمد سعید آبدیدہ ہو گئے جبکہ ہزاروں شرکاءبھی زاروقطار روتے رہے۔شدید رش کی وجہ سے شرکاءکی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرکت سے رہ گئی جس پر دوسری مرتبہ نماز جنازہ ادا کی گئی جو آپا ام طلحہ کے صاحبزادے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی۔ بعد ازاںا ن کی میت کو مرکز طیبہ مریدکے لیجایا گیا جہاںان کی نماز جنازہ جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد نے پڑھائی۔یہ ان کی تیسری نماز جنازہ تھی۔ اس موقع پر بھی دینی مدارس کے طلباءاور علماءکرام کی کثیر تعداد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرکز تقویٰ گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کے دوران انتہائی رقط آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
کراچی میں ان کی نماز جنازہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی نے پڑھائی۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیرڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ حافظ محمد سعید کی اہلیہ جماعةالدعوة شعبہ خواتین کی نگران تھیں اور انہوںنے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی دعوت و تبلیغ کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جو جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید کی اہلیہ ہیں۔دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق،اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالمتین اخوندزادہ، مولانا یوسف شاہ و دیگر نے حافظ محمد سعید کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...