Tuesday, October 20, 2020
Home Trending کفریہ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

کفریہ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کفریہ طاقتیں ایک ہوچکی ہیں۔ خیر اور شر میں معرکہ روز اول سے جاری ہے۔ باطل قوتوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہیں کہ کہیں ان کے باطل نظریات دنیا سے ناپید نہ ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کفریہ طاقتیں مسلمانوں کو اپنے بچاﺅ کے سامان سے غافل کرنا چاہتی ہیں۔ مسلمان زندگی کے اصل مقصد کو فراموش کرنے کے بجائے اپنے آپ میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ ادائیگی کیلئے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلام کے عالمگیر پیغام کو روکنے کےلئے ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ لیکن آزمائشوں پر صبر کی بدولت دنیائے کفر کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ دشمنان اسلام جان لیں کہ شہادتیں مسلمانوں کے لیے نقصان نہیں ہے، عزم و حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادات اور نیکی میں سبقت لے جانا اہل ایمان کا شیوہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان اعمال کو پسند کرتا ہے جو اگرچہ قلیل ہو لیکن اس پر دوام اختیار کیا جائے۔ بہترین صلہ پانے کے لیے خالص اللہ کی بندگی اختیار کی جائے۔ جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد صرف اللہ کی عبادت ہے۔ اللہ کی نعمتوں پر شکر بجا لانے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مزید نعمتوں سے سرفراز فرماتا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی تاریخ مسلمانوں کی جرا¿ت و بہادری سے مرتب ہوئی ہے۔ ایمان باللہ اور جہاد فی سبیل اللہ مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے۔ اللہ نے فتوحات کے سلسلے جہاد کے ساتھ جوڑے ہیں۔ منزل تک پہنچنے کے لیے سوچ و فکر میں پختگی کی ضرورت ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد دنیا و آخرت میں مسلمانوں کے لیے عزت و وقار کا سبب بنے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...