Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب ناظم محمد بلال کراچی...

جماعة الدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب ناظم محمد بلال کراچی پہنچ گئے

judlogoجماعة الدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب ناظم محمد بلال حیدر 5 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اساتذہ کرام کے اجلاس اور پروگرامات سے خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز ڈیفنس، طارق روڈ، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی اور کیماڑی میں اساتذہ کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بلال حیدر نے کہا کہ دینی اور عصری علوم کی راہیں جدا کرنے سے معاشرہ انتشار کا شکا ر ہے۔ اساتذہ کرام قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، نوجوانوں میں فکری انتشار کے اسباب تلاش کرکے اس کا جلد سے جلد سدباب کیا جائے۔ اس کے لیے اساتذہ کرام آگے بڑھ کر قوم کی شعوری بیداری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاسوں میں مختلف تعلیمی اداروں سے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محمد بلال حیدر نے کہا کہ شعبہ اساتذہ میں ہماری جدوجہد کا مقصد اساتذہ کرام کو تعلیم کے میدان میں ان کے عظیم کردار سے متعارف کرانا ہے۔ عصری علوم کے میدان میں مغربی طرز تعلیم کو اختیار کرنے سے مسلمان فکری طور پر انتشار کا شکار ہیں۔ تعلیمی اداروں کی اصلاح اور اساتذہ کی تربیت کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو اب بھی نصاب سے مکمل طور پر خارج نہیں کیا جا سکا۔ ملک کو اسلامی نظریے پر مبنی نصاب تعلیم مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ تعلیم کے میدان میں غیر ملکی سازشوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ محمد بلال حیدر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ریاست اور اقتصادی نظام کو کنٹرول کرنے والے افراد تیار ہوتے ہیں۔ اس لیے مغربی ممالک کی خواہش ہیں کہ پاکستان میں ایسے افراد تیار کیے جائیں جو مکمل طور پر ان کے نظاموں کی اتباع کریں۔ ملک گیر سطح پر تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی تربیت کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...