Sunday, October 25, 2020
Home Trending مسلمان غلبہ اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، امیرجماعتہ...

مسلمان غلبہ اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، امیرجماعتہ الدعوة کراچی

judlogoجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں نے پاکستان سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ شہداءکشمیر کے خون پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ شہداءکے عظیم کردار سے عالمی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو رہا ہے۔ بھارت خطے میں اپنی تھانیدرای قائم کرنے کا خیال ترک کردے۔ دنیا میں وہی غالب رہیں گے جو اسلام کی سپر میسی کو قبول کریں گے۔ مسلمان پہلے بھی قربانیاں پیش کرتے رہے ہیں، اب بھی غلبہ اسلام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروول سائٹ ایریا میں شہداءاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جماعة الدعوة کراچی کے رہنما ابو عکاشہ منصور، حافظ محمد امجد، محمد شہزاد، عبدالودود عاصم، عبدالرﺅف حجازی، قاری عبدالحفیظ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی۔ امریکی جارحیت کے سامنے بند باندھنے سے اسلام اور مسلمانوں کا دفاع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی، لسانی و گروہی انتشار کو ہوا دے کر ملک دشمن عناصر پس پردہ طور پر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ شہروں، بازاروں اور عبادت گاہوں میں بم حملے ہرگز جہاد نہیں۔ یہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیر کے خون پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری لاکھوں قربانیاں پیش کرنے کے باوجود بھی میدانوں میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ بھارت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ پاکستان کو بھی تنازع کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے ہرگز روگردانی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔ جماعة الدعوة کراچی کے رہنما ابو عکاشہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادی خواہشات کو دین اسلام پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ جب تک اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام رائج نہ ہوجائے غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد مسلمانوں پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مظلوموں کی مدد نہیں کریں گے تو رسوائے ہمارا مقدر بنے گی۔ حافظ محمد امجد، محمد شہزاد نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد سے روگردانی نہیں کرنی چاہئے۔ کفریہ نظام اسلام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ افغانستان میں کمیونزم کے بعد صلیب بھی گرچکا ہے۔ بھارت بھی مسلمانوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گا۔ مسلمان اپنی صلاحیتیں دین اسلام کی سربلندی کے لیے صرف کرنے سے دریغ نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...