Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کی ملک گیر اجتماع کے لیے رابطہ مہم تیز

جماعة الدعوة کی ملک گیر اجتماع کے لیے رابطہ مہم تیز

judlogoجماعة الدعوة نے 4,5 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملک گیر اجتماع کے لیے رابطہ مہم تیز کردیا ہے۔ بھرپور تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ تحصیلوں اور حلقوں کی سطح پر دعوتی ٹیمیں بھی متحرک کردی گئیں۔ اجتماع میں شرکت کے لیے کراچی اور اندرون سندھ سے خصوصی ٹرینیں روانہ ہوں گی۔ ٹرینوں کے علاوہ بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھی بڑے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ اجتماع میں کراچی سے ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ مہم مزید تیز اور دعوتی ٹیمیں متحرک کردی جائیں۔
جماعة الدعوة کے کارکنوں اور ذمہ داران نے اب تک ہزاروں دعوت نامے علماءکرام، اساتذہ، طلبہ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں تقسیم کردی ہیں۔ جماعة الدعوة کے ضلعی ذمہ داران بھی تحصیل اور سیکٹرز کی سطح تک شب و روز رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔ شعبہ دعوت و اصلاح سے منسلک مبلغین بھی مساجد اور علاقوں کی سطح پر پروگرامات میں اجتماع کی بھرپور انداز سے دعوت دے رہے ہیں۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کا مینار پاکستان پر ہونے والا ملک گیر اجتماع دعوت دین کا مظہر ثابت ہوگا۔ موجودہ صورت حال میں نظریہ پاکستان پر قوم کو مجتمع کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ایک ہوچکی ہیں۔ اسلامیان پاکستان اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے۔ انہوں نے ملک گیر اجتماع میں اہلیان کراچی سے شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...