Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

قیصروکسری کی طرح امریکا وبھارت بھی غلبہ اسلام کا راستہ نہیں روک سکتے، مفتی یوسف طیبی

Mufti Yousuf Taibiجماعة الدعوة کراچی کے تحت سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قیصر و کسری کی طرح امریکا و بھارت بھی غلبہ اسلام کا راستہ روک نہیں سکتے۔ امریکا اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ حکمران و عوام ہمیشہ سیرت رسول کو مقدم رکھیں۔ ہمارے مسائل تعلیمات نبوی پر عمل کے بدولت ہی حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے استاد انس مدنی، جماعة الدعوة کے رہنما عبدالقیوم نے قائد اعظم کالونی گلشن اقبال میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مفتی یوسف طیبی نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان اور افغانستان حالت جنگ میں ہیں۔ نیٹو نے اب باقاعدہ شکست کا اعلان کر دیا ہے۔ اگر امریکا کا راستہ روکا نہ جاتا تو پاکستان میں حالات مزید ابتر ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ سے محبت کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم سیرت نبوی کے مطابق اپنی زندگی گزاریں، اسی میں امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر استاد انس مدنی نے کہا کہ تعلیمات نبوی پر عمل کرنا ہی اصل محبت رسول ہے۔ سنتوں کو ترک کرنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔ مسلمانوں نے جہاد فی سبیل اللہ کے حکم کو ترک کیا تو ذلتوں کا شکا ہو گئے۔ جماعة الدعوة کے رہنما عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس دنیا میں مبعوث ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس امت کے لیے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بہترین نمونہ ہیں۔

Open chat