Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت متاثرین سیلاب کے لئے شہر میں امدادی کیمپ...

جماعة الدعوة کے تحت متاثرین سیلاب کے لئے شہر میں امدادی کیمپ لگادیے گئے

pakrecruitingکراچی ،  جماعة الدعوة کے تحت شہر بھر میں سیلاب و بارش متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگا دیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپنگ کے علاوہ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، ٹاور، نیو کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، حیدری، عثمان آباد، ماڈل کالونی، کھوکھراپار، گلشن حدید اور قائد آباد سمیت دیگر علاقوں میں کیمپ لگادیے گئے ہیں۔

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کے رضاکار بارش و سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ ڈیموں کی تعمیر اور آبی دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار ہوا ہے۔ ایک طرف بھارت نے بغیر اطلاع دریاﺅں میں پانی چھوڑا، غلط معلومات فراہم کیں اور دوسری طرف مدد کی پیشکش کی جارہی ہے۔ یہ پاکستانی قوم سے کھلی شرارت اور سنگین مذاق ہے۔ قوم مصیبت کے ان ایام میں آگے بڑھ کر متاثرہ لوگوں کی امداد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...