Thursday, October 29, 2020
Home Trending جماعة الدعوة کی اپیل پر کراچی میں جمعة المبارک کو گستاخانہ...

جماعة الدعوة کی اپیل پر کراچی میں جمعة المبارک کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا

judlogoجماعة الدعوة کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں جمعة المبارک کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔ علماءو خطباءکرام خطبات جمعہ میں تحفظ ناموس رسالت کو موضوع بنائیں گے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کریں گے۔ جماعة الدعوة کے تحت شہر کے 45 مقامات پر خصوصی اجتماعات جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما و امور خارجہ کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی جامع مسجد باب الاسلام منظور کالونی گجر چوک میں خطبہ جمعہ دیں گے۔ جبکہ سیف اللہ خالد جامع مسجد رحمانیہ نارتھ کراچی اور مولانا نصر جاوید جامع مسجد دلی دہلی کالونی میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال، خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی، مسجد باب الاسلام اسٹیڈیم روڈ ڈالمیا، جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد اور مدنی مسجد شیرشاہ میں بھی بڑے اجتماعات جمعہ منعقد ہوں گے، جن سے جماعة الدعوة کے رہنما اور جید علماءکرام خطابات کریں گے۔ گزشتہ روز جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد نے وفد کے ہمراہ علماءکرام و مذہبی رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ صحابی رسول حسان رضی اللہ عنہ کی طرح ناموس رسالت کے لیے آواز اٹھانا ہم سب پر فرض ہے۔ ”میں چارلی ہوں“ کا نعرہ مسلمانوں کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ اہالیان کراچی 25 دسمبر کو ثابت کردیں گے کہ تحفظ حرمت رسول کے لیے ہم سب کچھ قربان کرنے پر تیار ہیں۔ وفد میں ان کے ہمراہ مدیر جامعہ الدراسات مفتی یوسف طیبی اور رہنما جماعة الدعوة کراچی حافظ محمد امجد بھی شامل تھے۔ انہوں نے مدارس دینیہ کے مہتمم، علماءکرام، مفتیان اور مذہبی رہنماﺅں کو جماعة الدعوة کے تحت شاہراہ قائدین پر 25 دسمبر کو ہونے والے حرمت رسول مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہمارے اتحاد سے ہی دشمن قوتوں کی ناپاک سازشیں ناکام ہوں گی۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو دہشت گردی قرار دیا جائے۔ توہین رسالت پر کوئی مسلمان بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔ مسلم حکمران بھی حرمت رسول کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...