Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بھارت میں مسلمانوں کی جان ومال غیرمحفوظ ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

بھارت میں مسلمانوں کی جان ومال غیرمحفوظ ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی، جماعة الدعوة کی اپیل پر شہر بھر کی مساجد میں تحفظ نظریہ پاکستان خطبات جمعہ کا موضوع رہا۔ علماءو خطباءکرام نے دو قومی نظریہ پر خصوصی روشنی ڈالی۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے رہنما مفتی سعید، ابو عکاشہ منصور، حافظ محمد امجد سمیت دیگر رہنماﺅں و علماءکرام نے پی ای سی ایچ سوسائٹی، گلشن اقبال، ڈالمیا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، منظور کالونی، شیرشاہ سمیت دیگر علاقوں میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے پاکستان کی نظریاتی حیثیت پر خصوصی خطابات کیے۔ اجتماعات جمعہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں امیر کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مدینہ طیبہ کی طرح اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے۔ پاکستان کو سیکولر ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند شہداءکے خون کو فراموش نہ کریں۔ پاکستان کے لیے ہجرت کرنے والے آزادی کی قدر و قیمت سے بخوبی واقف ہیں۔ بھارت میں آج بھی مسلمانوں کی عزت، جان، مال سب کچھ غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن قاسم کے فتح سندھ سے لے کر مغلیہ سلطنت کے انحطاط تک مسلمانوں نے برصغیر میں طویل حکمرانی کی، لیکن ہندوﺅں کو ظلم و تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔ جب انگریز ہندوستان پر قابض ہوگئے تو ہندوﺅں نے انگریزوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو محکوم بنانے کی کوشش کی۔ آریا سماج کی تحریکیں اس بات کی دلیل ہے کہ ہندوﺅں نے مسلمانوں کا ہندوستان میں رہنا گوارا نہیں کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ خطبہ الہٰ آباد اور قراداد پاکستان ہندوستانی مسلمانوں کی وہ اجتماعی آواز ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اسلامی نظریاتی ملک کے قیام کا مقصد یہاں اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق ایک پاکیزہ معاشرے کا قیام تھا۔ پاکستانی مسلمانوں کو قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرکے فساد کی راہ ہموار کرنے کی تمام کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کا مطلب آج بھی وہی ہے جو 1947ءمیں تھا۔ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہی مسلمانوں کو یکجا و متحد کرسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری،وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامل ہیں، وزیراعلیٰ...

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...