Saturday, October 31, 2020
Home Trending فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، حافظ محمد...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، حافظ محمد سعید

JUD pic 01جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیر انتظام دی ماڈرن اسپتال گلشن اقبال میں نو تعمیر شدہ جنرل وارڈ، این آئی سی یو اور آئی سی یو کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، امیر کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود، شعبہ طب سے منسلک افراد ڈاکٹرز، سرجنز اور دی ماڈرن اسپتال کے ٹرسٹیز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ حافظ محمد سعید نے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے اغراض و مقاصد روز اول سے ہی دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ دی ماڈرن اسپتال میں جدید مشینری کی تنصیب اور نئے وارڈز کے تعمیر کا مقصد، ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن ملک بھر میں آفت زدگان اور متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ شعبہ طب میں بھی وسیع پیمانے پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ، ایمبولینسں سروس اور اسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ناگہانی حالات اور قدرتی آفات میں بھی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپوں اور فرسٹ ایڈ سنٹرز کا کردار مثالی رہا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں بھی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن ریسکیو آپریشن، تیار کھانا اور خشک راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ متاثرین کا علاج معالجہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کر رہی ہے۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا صاحب حیثیت طبقہ فلاحی کاموں کو اپنے بھرپور تعاون سے فروغ دے۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کثیر لاگت سے تیار ہونے والے وارڈز میں مریضوں کے لیے علاج معالجہ کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ دی ماڈرن اسپتال میں جدید مشینری نصب کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق افراد کا مفت علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے دی ماڈرن اسپتال میں مزید نئے وارڈز کا قیام اور جدید ترین مشینری کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔
جاری کردہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...