Thursday, October 22, 2020
Home Trending سعودی عرب سے یکجہتی ، جماعةالدعوة کراچی کے تحت تحفظ حرمین شریفین...

سعودی عرب سے یکجہتی ، جماعةالدعوة کراچی کے تحت تحفظ حرمین شریفین مارچ

Final-02JPG320x180کراچی، جماعة الدعوة کراچی کے تحت تحفظ حرمین شریفین مارچ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کا روحانی مرکز ہے، جس کی حفاظت مسلمان اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ مسلم ملکوں میں بغاوتوں کو ہوا دے کر قتل و غارت کی راہ ہموار کرنا عالم کفر کا وتیرہ رہا ہے۔ مسلمانوں کی صفوں میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ نواز شریف اسلام آباد میں مسلم سربراہان کو اکھٹا کرکے واضح لائحہ عمل ترتیب دے، پورا عالم اسلام آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ موتمر العالم الاسلامی کے سامنے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ پروگرام سے تحریک اہلحدیث کے سربراہ شیخ یونس صدیقی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما احمد یار خان، مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر افضل سردار، جماعة الدعوة کے رہنما حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے موتمر العالم اسلامی کے سامنے انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی گئی۔ مارچ کے شرکاءنے تحفظ حرمین شریفین کے لیے بلا دریغ ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔ مارچ کے آغاز سے ہی یونیورسٹی روڈ سعودی عرب سے رشتہ کیا؟ لاالا الااللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ مارچ کے شرکاءنے سرزمین حرمین شریفین سے اظہار محبت کے لیے مختلف جملوں پر مبنی پلے کارڈز، کتبے اور بینرز بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر کفریہ طاقتیں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ مشرق وسطی میں سیاسی تحریکوں برپا کرکے انہیں عسکری تحریکوں میں بدل دیا گیا۔ مسلم ملکوں میں قتل و غارت کے ذریعے انتشار برپا کرنا اسلام دشمنوں کی درینہ خواہش ہے۔ موجودہ حالات میں عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے اتحاد کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیا، اب اس موقع پر پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا دینی و اخلاقی فرض بنتا ہے۔ مسلم حکومتیں مل کر بغاوتوں کا قلع قمع کریں۔ ہمارے اتحاد سے ہی عالم اسلام کے مسائل حل ہوں گے۔ تحریک اہلحدیث کے سربراہ شیخ یونس صدیقی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے دفاع میں حق بجانب ہے۔ یمن میں باغیوں کے عزائم خطرناک ہے، مسلم حکمرانوں کو مل کر اس کا سدباب کرنا ہوگا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی فوج عالم اسلام کی فوج ہے۔ سعودی عرب کے پاکستان پر بڑے احسانات ہیں، اگر آج سعودی عرب پر خطرات منڈلا رہے ہیں، تو پاکستان آگے بڑھ کر اپنا فریضہ سرانجام دے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما احمد یار خان نے کہا کہ سرزمین حرمین شریفین کا دفاع تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے، پوری امہ کو مل کر سعودی عرب کے دفاع کے لیے قربانی پیش کرنی ہوگی۔ ہم پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھنا جانتے ہیں، لیکن سرزمین حرمین کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر افضل سردار نے کہا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر عالم کفر اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے۔ مسلمانوں کے روحانی مرکز کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔ ہم حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا ہر نوجوان سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...