Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

جماعة الدعوة کے تحت کل تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی جائے گی

judlogoکراچی، جماعة الدعوة 24 اپریل کے تحفظ حرمین شریفین ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ بعد نماز جمعہ گرو مندر سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی ریلی میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ ان کی قیادت میں شہر بھر سے آنے والے قافلے سفاری پارک سے گرومندر پہنچیں گے، جہاں تحفظ حرمین شریفین ریلی میں شامل ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ 24 اپریل کا خطبہ جمعہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی پڑھائیں گے۔ عظیم الشان اجتماع جمعہ کے اختتام پر سفاری پارک سے بڑی ریلی برآمد ہوگی، جو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والی تحفظ حرمین شریفین ریلی میں شامل ہوگی۔ ریلی میں بھرپور شرکت کے لیے اہداف تقسیم کردیے گئے ہیں۔ جماعة الدعوة کے علاقائی ذمہ داران شہر بھر سے قافلوں کی صورت میں ریلی کا حصہ بنیں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحفظ حرمین شریفین ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ یمن میں باغیوں کی مکمل سرکوبی تک عالم اسلام کے مسلمان سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھے ملاکر کھڑے ہو۔ پاکستان سعودی عرب کے معاملے پر پہلے بھی کبھی غیر جانب دار نہیں رہا، اب بھی سعودی عرب کا کھل کر ساتھ دے۔ انہوں نے اہالیان کراچی سے تحفظ حرمین شریفین ریلی میں شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔

Open chat