Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نریندر مودی خوش فہمی میں نہ رہے یہ 1971ءوالا پاکستان نہیں ہے،...

نریندر مودی خوش فہمی میں نہ رہے یہ 1971ءوالا پاکستان نہیں ہے، علمائے کرام

judlogoکراچی،، جماعة الدعوة کراچی کی ماہانہ شب تربیت سے خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کے رہنماؤں اور علمائے کرام نے کہا ہے کہ انڈیا شہری آبادیوں پر گولہ باری سے جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ نریندر مودی خوش فہمی میں نہ رہے یہ 1971ءوالا پاکستان نہیں ہے۔ اسلام دشمن قوتیں غلبہ اسلام کی تحریکوں کو روندنا چاہتی ہیں۔ دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود اللہ نے پہلے سے بڑھ کر مسلمانوں کو راستے دیے۔ جماعة الدعوة کی رفاہی سرگرمیاں دشمنوں کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کارکنان دعوت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے رہنما حافظ سمیع اللہ اور حافظ محمد امجد نے تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں جماعة الدعوة کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسؤل جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام کی تحریک کو روکنے کے لیے عالم کفر ایک ہوچکا ہے۔ ہر دور میں دشمنان اسلام مختلف انداز سے مسلم امہ پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ مسلمان فتنوں کے ایام میں تعلیمات نبوی پر ثابت قدمی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیکی اور بدی کا تعین اپنی مرضی سے کرنا سراسر گمراہی ہے۔ اللہ کا نازل کردہ قرآن ہر دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ فتنوں سے محفوظ رہنے کے لیے کتاب و سنت پر مضبوطی سے کاربند رہے۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد باطل ادیان کا قلع قمع کرکے اسلام کو غالب کرنا تھا۔ انبیاءنے ہر دور میں انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انبیاءکے راستے کو اختیار کرتے ہوئے ساری توانائیاں اسلام کے لیے صرف کریں گے تو ظلم و شرک کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ جامعہ الدراسات کے مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی نے کہا کہ اہل اسلام کے لیے دعوت کے میدان میں سب سے بڑا ہتھیار حکمت اور صبر ہے۔ کفریہ طاقتیں ہماری دعوت کو غیر موثر بنانے کے لیے اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرآن کی غلط تشریح کرکے قتل و غارت گری کے راستے ہموار کرنے والے سخت گمراہی میں مبتلا ہیں۔ جماعة الدعوة کے رہنما حافظ سمیع اللہ نے کہا کہ حصول جنت کے لیے جستجو کرنا اہل اسلام کا شیوہ ہے۔ نیت کا صاف ہونا اور اعمال کی درستگی قبولیات اعمال کے لیے ضروری ہے۔ حافظ محمد امجد نے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...