Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت خصوصی افراد کے لیے ایک روزہ تربیتی...

جماعة الدعوة کے تحت خصوصی افراد کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

judlogoکراچی، جماعة الدعوة کراچی کے تحت خصوصی افراد کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے گونگے بہرے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے شرکاءسے الحرمین ٹرسٹ لاہور کے چیئرمین عبدالحمید بھٹہ، پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈیف کے صدر عرفان ممتاز، پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈیف کے ریسرچر سید محمد امین، بریل طرز تحریر کے لیکچرار حافظ احمد نواز، جماعة الدعوة شعبہ معوقین (گونگے بہرے) کے استاد عزیز الرحمٰن، شعبہ معوقین ملتان کے ذمہ دار نصراللہ عزیز اور استاد ابو عبداللہ انصاری سمیت دیگر نے بھی اشاروں کی زبان میں خصوصی خطابات کیے۔ خصوصی افراد کے لیے قائم کیا گیا ادارہ الحرمین ٹرسٹ لاہور کے چیئرمین عبدالحمید بھٹہ نے پروگرام کے شرکاءسے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے تربیتی پروگرامات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارا مطمع نظر دینی تعلیمات کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے متعدد ادارے موجود ہیں، لیکن تربیت یافتہ اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ خصوصی افراد کی تربیت کے لیے اس شعبہ میں مزید بڑے پیمانے پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ تربیتی پروگرام میں حافظ احمد نواز نے نابیناﺅں کے لیے خود تیار کیا ہوا قرآن مجید شرکاءکو اشاروں کی زبان میں پڑھایا، جبکہ اشاروں کی زبان میں لکھی گئی دنیا کی پہلی منفرد مسنون نماز کی کتاب بھی شرکاءمیں تقسیم کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...