Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کے تحت متاثرین سیلاب کے لیے 25 لاکھ روپے مالیت...

جماعة الدعوة کے تحت متاثرین سیلاب کے لیے 25 لاکھ روپے مالیت کی امدای کھیپ روانہ

judlogoکراچی، جماعة الدعوة کراچی کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے 25 لاکھ روپے مالیت کا مزید امدای سامان روانہ کردیا گیا۔ روانہ کیے گئے سامان میں 480 خاندانوں کے لیے ماہانہ راشن پیک، 4 ہزار مریضوں کے لیے ادویات اور خیموں سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔ امدای سامان جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز تقویٰ گلشن اقبال سے امیر کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے روانہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود بھی موجود تھے۔ امدای سامان کی روانگی کے موقع پر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل پانچ برس سے پاکستان پر واٹر بم پھینک رہا ہے۔ اگر بھارت اسی انداز سے مقبوضہ کشمیر میں متنازع ڈیم کی تعمیر مصروف رہا تو پاکستان کی آبادیاں اور فصلیں محفوظ نہیں رہیں گی۔ پاکستان، بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مضبوط آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة روز اول سے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ حالیہ روانہ کیے گئے امدای سامان میں متاثرین کے لیے ماہانہ راشن پیک کے علاوہ علاج معالجے کے لیے ادویات کی بڑی مقدار بھی شامل ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ عید قربان کے موقع پر بھی متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھیں گے۔ جماعة الدعوة سیلاب متاثرہ اضلاع و علاقوں میں بڑے پیمانے پر متاثرین کے لیے قربانیوں کا اہتمام کرے گی۔ عوام متاثرین کی امداد کے لیے آگے بڑھ کر بھرپور کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...