Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے عبدالحمید بھٹہ کی سیکرٹری سندھ سے ملاقات، خصوصی افراد کی تعلیم پر...

عبدالحمید بھٹہ کی سیکرٹری سندھ سے ملاقات، خصوصی افراد کی تعلیم پر تبادلہ خیال

judکراچی، الحرمین ٹرسٹ لاہور کے چیئرمین عبدالحمید بھٹہ نے سیکرٹری سندھ برائے خصوصی تعلیم محمد فاروق لغاری سے ملاقات کرکے انہیں سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنی خدمات سے آگاہ کیا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کے موقع پر عبدالحمید بھٹہ نے کہا کہ الحرمین ٹرسٹ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے ملک بھر میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ سماعت و گویائی سے متاثرہ افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں نماز اور مسنون دعاﺅں کی کتاب کے علاوہ بینائی سے محروم افراد کے لیے بریل طرز تحریر میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحرمین ٹرسٹ پاکستان کے متعدد شہروں اور اضلاع میں خصوصی افراد کی دینی رہنمائی و تربیت کے علاوہ انہیں معیاری تعلیم دلانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ عبدالحمید بھٹہ نے کہا کہ الحرمین ٹرسٹ کی جدوجہد کا مقصد دینی تعلیمات کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں عام کرنا ہے۔ ہمار مطمح نظر رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ اسی مقصد کے تحت خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے الحرمین ٹرسٹ مزید بڑے پیمانے پر خدمات سرانجام دے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری سندھ اسپیشل ایجوکیشن محمد فاروق لغاری نے الحرمین ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے الحرمین ٹرسٹ کی ہر ممکن مدد و تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تعلیم و تربیت کے میدان میں الحرمین ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر سطح پر تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں الحرمین ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالحمید بھٹہ نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلستان جوہر کا دورہ کرکے پرنسپل میڈم شمیم اختر اور شاہد انصاری سمیت دیگر اساتذہ کرام سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بریل طرز تحریر کے لیکچرار حافظ احمد نواز اور استاد عزیز الرحمن بھی موجود تھے۔ اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر انہوں نے خصوصی طلباءکو لیکچر دینے کے علاوہ انہیں مفت کتابیں بھی فراہم کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...