Tuesday, October 27, 2020
Home کشمیر بھارت نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، مزمل اقبال ہاشمی

بھارت نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل کشمیر کا عالمی احتجاج اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت نے بندوق کے زور پر کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ آزادی کشمیر کے لیے مذاکرات کی نہیں بلکہ 1947-48ءجیسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔عالمی برادری کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کی جموں کشمیر میں فوج کشی کے دن 27 اکتوبر کی مناسبت سے منائے جانے والے عالمی یوم سیاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کیا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں اہل کشمیر یوم سیاہ منا کر اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اس کے غاصبانہ قبضہ میں ہے۔ دنیا بھارت کی جانب سے دیئے گئے فریب میں آنے کے بجائے اہل کشمیر کی مظلومانہ آواز کو سنے اور پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کشمیریوں کو بھارتی جبر و تسلط سے کامل آزادی دلائے۔
ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ 60دہائیوں سے بھارتی افواج نے بندوق کے زور پر کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ نریندر مودی اس بات کو جان لے کہ اہل کشمیر کا آج پرزور احتجاج اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں امداد نہیں آزادی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو انہیں کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دینا ہو گی۔ بھارت اب بھی پاکستان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مسئلہ کشمیر بیانات سے حل ہونے والا نہےں، بیانات اور مذاکرات کا سلسلہ تو 67سال سے چلا رہا ہے۔ جماعة الدعوة مذاکرات کے خلاف نہیں، لیکن آزادی کشمیر میں یہ مذاکرات آج تک بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان جلد آزادی کشمیرکا خواہش مند ہے تو اس جدوجہد کا آغاز کرے جس کے ذریعے ہم نے آزاد کشمیر حاصل کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...