Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نوجوان نسل کے ذہنوں سے ان کی نظریاتی حیثیت کو مسخ...

نوجوان نسل کے ذہنوں سے ان کی نظریاتی حیثیت کو مسخ کیا جا رہا ہے، مزمل اقبال

Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قانون سازی کرتی ہیں۔ قانون الہیہ کے مقابلے میں اپنے وضع کردہ قوانین سے معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوا ہے۔ اسلام کا عائلی، سیاسی، معاشی و معاشرتی نظام ہی معاشرے کے لیے امن و سلامتی اور عدل و انصاف کا ضامن ہے۔ مسلمانوں کو فکری و نظریاتی انتشار سے بچانے کے لیے مضبوط بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مسلمانوں کو تہذیب و ثقافت اور علوم و فنون کے میدان میں دقیانوس قرار دے کر نوجوان نسل کے ذہنوں سے ان کی نظریاتی حیثیت کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ بیرونی قوتیں اسلامی تعلیمات کو سیاست، معیشت و معاشرت سے نکال کر مسجد کی چار دیواری تک محدود کرنا چاہتی ہیں، تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت کو روکا جائے اور سرمایہ دارانہ معاشی نظام کا دفاع کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت، معاشرت اور اسلامی روایات کا نعم البدل کہیں بھی نہیں ہے۔ مغربی معاشرہ اخلاقی اعتبار سے اپنا وقار کھوچکا ہے، یہی وجہ کہ وہاں قبول اسلام کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کے لیے اہم سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر نئی نسل کی رہنمائی نہ کی جائے تو چھوٹی چھوٹی اخلاق سوز حرکات بھی معاشرے کے زوال کا سبب بن سکتیں ہیں۔ موجودہ حالات میں بحیثیت مسلمان ہمیں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ قوم اور امت کی صحیح راستے کی طرف رہنمائی ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...