Thursday, October 29, 2020
Home Trending دشمن قوتیں فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلارہی ہیں،حافظ سعید

دشمن قوتیں فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلارہی ہیں،حافظ سعید

Hafiz Saeedکراچی، جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہیں۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرکے غلط راستے پر چلانا امریکا و بھارت نے مشن بنا رکھا ہے۔ مغربی ممالک اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر توہین رسالت جیسی مذموم حرکتیں دہرا رہی ہیں۔ جماعة الدعوة تحفظ حرمت رسول اور احیائے نظریہ پاکستان کے لیے تحصیل اور سیکٹرز کی سطح پر پروگرامات منعقد کرے گی۔ کارکنان انبیاءکے منہج پر چلتے ہوئے نچلی سطح تک دعوت و اصلاح کا کام منظم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی پروگرام سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نشست میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان میں بم دھماکے کرنے والے امریکا و بھارت کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ مودی حکومت سب سے بڑا خطرہ جماعة الدعوة کو سمجھتی ہے، کیونکہ یہ امریکا و بھارت کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ جماعة الدعوة کی سرگرمیاں کسی آنکھ سے مخفی نہیں ہیں۔ ہم دعوت اور خدمت کے میدان میں انسانیت کی فلاح کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو منظم منصوبے کے تحت فرقہ واریت اور دہشت گردی میں مبتلا کیا گیا۔ دشمن قوتیں سازش کے تحت نوجوان نسل کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے مرض سے نجات پانے کے لیے علمائے امت اور مذہبی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر واضح لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ نبی مکرمﷺ اور قرآن کی توہین مغرب کا پرانا وتیرہ رہا ہے۔ یورپی ممالک اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کے لیے بھارت نے اول روز سے نوجوان نسل کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ مسلمان اور ہندو پہلے ایک تھے اور نہ اب ایک ہوسکتے ہیں۔ جماعة الدعوة تحفظ حرمت رسول کے ساتھ ساتھ احیائے نظریہ پاکستان مہم بھی چلائے گی، تاکہ دشمنوں کی سازشوں کا توڑ کرکے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...