Tuesday, October 20, 2020
Home Trending امیرجماعة الدعوة پروفیسرحافظ محمد سعید کی قیادت میں حرمت رسول مارچ آج...

امیرجماعة الدعوة پروفیسرحافظ محمد سعید کی قیادت میں حرمت رسول مارچ آج ہوگا، دیگررہنما بھی خطاب کریں گے

 Hafiz Saeedگستاخانہ خاکوں کے خلاف کراچی میں عظیم الشان حرمت رسول مارچ آج ہوگا۔ تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام 1 بجے سفاری پارک سے شاہراہ قائدین تک ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کریں گے۔ مارچ کے اختتام پر شاہراہ قائدین (نورانی کباب) پر جلسہ ہوگا۔ جس سے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔  مارچ کی سیکورٹی کے لیے خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جبکہ جماعة الدعوة کے 1200 رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام شرکاءکو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکار اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان شرکاءکی رہنمائی و مدد کے لیے استقبالیہ کیمپ پر موجود ہوں گے۔ حرمت رسول مارچ میں حافظ محمد سعید کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ جن میں جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، سیف اللہ خالد، نصر جاوید اور مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمعیت علمائے اسلام (س)، تحفظ ختم نبوت، جمعیت علمائے پاکستان، تنظیم اسلامی، عوامی مسلم لیگ، مرکزی جمعیت اہلحدیث سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔
دوسری جانب جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حرمت رسول مارچ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گا۔ جماعة الدعوة کی ملک گیر تحفظ حرمت رسول مہم کا مقصد یہی ہے کہ انسداد توہین رسالت کے لیے پوری قوم ایک نکتے پر جمع ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول مارچ رائے عامہ کو ہموار کرنے اور دشمن قوتوں کو واضح پیغام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے اہالیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ حرمت رسول مارچ میں بھرپور انداز سے شرکت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...