Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اہلیان شہر قائد جماعة الدعوة کے اجتماع میں بھرپور شرکت کریں،...

اہلیان شہر قائد جماعة الدعوة کے اجتماع میں بھرپور شرکت کریں، امیر جماعة الدعوة کراچی

Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة نے مرکزی اجتماع کے لیے رابطہ مہم گھر گھر تک پھیلادی۔ کارکنان اور ذمہ داران نے ٹیمیں تشکیل دے کر گلی، محلوں اور بازاروں میں دعوتی مہم مزید تیز کردی۔ گاڑیوں کی بکنگ اور جانے والے افراد کی فہرستیں بھی مرتب کی جانے لگی۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کارکنان اور ذمہ داران کو مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اجتماع کی دعوت ہر فرد تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کردے۔ ہر گھر تک اجتماع کا دعوت نامہ پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ گلی، محلوں، بازاروں، مسجدوں، تعلیمی اداروں سمیت دیگر عوامی مقامات پر اجتماع کی صدا عام کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام افراد کے علاوہ طلبہ اور شعبہ خواتین میں بھی دعوتی مہم کو مربوط کیا جائے۔ علماءاور دعوت و اصلاح سے منسلک مبلغین اور خطباءکرام خطبات جمعہ میں اجتماع کی اہمیت اور مقاصد پر خصوصی روشنی ڈالیں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد کی کراچی سے مرکزی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ جماعة الدعوة کا مینار پاکستان پر ہونے والا مرکزی اجتماع اتحاد امت کی کوششوں کو مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا نظریہ پاکستان پر قوم کو ایک بار پھر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی اجتماع قرارداد پاکستان والا جذبہ قوم میں پیدا کرے گا۔ اہلیان کراچی اجتماع میں بھرپور انداز سے شرکت کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...