Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ قوم کے لیے عظیم سانحہ ہے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ قوم کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ دہشت گردوں نے سقوط ڈھاکہ کے دن معصوموں کا خون بہاکر قوم کے دلوں کو زخمی کرکے رکھ دیا ہے۔ دہشت گرد جہاد کے نام پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور سیاسی جماعتیں انتشار کی کیفیت کا خاتمہ کریں، دشمن ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھاکر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اس طرح کے کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے حربی کافروں کے بچوں کا قتل بھی جائز نہیں ہے۔ دہشت گرد بیرونی اشاروں پر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں بم دھماکے اور اور تخریبی کارروائیوں کو درست نہیں سمجھتے۔ دہشت گرد اللہ سے ڈرتے ہوئے اپنی سفاکانہ کارروائیاں ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ طلبہ کے والدین اور لواحقین کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ دہشت گرد اس طرح کے سفاکانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پوری قوم ایک قوت بن کر دشمنوں کو عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

Open chat