Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

مزار قائد تاریخ اہمیت مختصر ڈاکومینٹری

Mazar-e-Quaid, also known as Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum, is the final resting place of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder...

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

جماعة الدعوة 40 سے زائد سیرت کانفرنسزمنعقد کریگی

 judlogoجماعة الدعوة کراچی کے تحت ربیع الاول کے پہلے عشرے میں 40 سے زائد سیرت النبیﷺ کانفرنسز کا خصوصی انعقاد کیا جائے گا۔ شہر بھر میں علماءو خطباءکرام سیرت النبیﷺ کے عنوان سے منعقدہ پروگرامات میں رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ کے نمایاں پہلوﺅں پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجد اور محلوں کی سطح پر بھی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کے لیے جماعة الدعوة کے رہنماﺅں اور علماءکرام و مبلغین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز سے خصوصی خطابات کریں گے۔ ربیع الاول کے پہلے عشرے میں شہر کے مختلف مقامات پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں گلشن اقبال، کورنگی، ماڈل کالونی، ڈالمیا، گلشن معمار، عزیز آباد، محمود آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، قائد آباد، لانڈھی، بن قاسم، شیر شاہ، میٹروول سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بڑی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ جس سے جامعہ الدرسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد، ابراہیم طارق سمیت جماعة الدعوة کے رہنما اور جید علماءکرام خصوصی خطابات کریں گے۔ حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ رسول اللہﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہر دور میں قابل عمل رہا ہے۔ سیرت النبیﷺ کے خصوصی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے نمایاں پہلوﺅں کو اجاگر کرنا ہے۔ آپﷺ کی سیرت پر عمل کے بدولت ہی معاشرتی ناہموای کا خاتمہ کیا جاسکتا۔

Open chat