Friday, October 23, 2020
Home Trending گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھلی دہشتگردی ہے، امیر جماعة الدعوة کراچی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھلی دہشتگردی ہے، امیر جماعة الدعوة کراچی

FINAL 03جماعةالدعوة کے تحت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھلی دہشت گردی ہے۔ تحفظ حرمت رسول ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔اگراہل مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر رسول اکرم کی توہین کا ارتکاب کر سکتے ہیں تو ہمارے ہاتھ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر تلواریں اٹھانے کے لیے بھی آزادہیں۔ دنیا میں قیام امن کے لیے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو روکا جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔ اہل مغرب کا اسلام کے خلاف خبث باطن کئی بارظاہر ہو چکا ہے۔ مسلم حکمران بھی حرمت رسول کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماءپاکستان کے رہنماءمحمد حنیف غوری،مرکزی جعیت اہلحدیث کراچی کے رہنماءافضل سردار، عوامی مسلم لیگ کے رہنماءمحفوظ یار خان ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءامجد اقبال آفریدی،جامعة الاحسان کے علامہ مصدق الامین، جماعة الدعوة کراچی کے رہنماءحافظ کلیم اللہ اور حافظ امجد نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں کراچی کے طول و عرض سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے گستاخانہ اقدام کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے۔ گستاخ رسول کی ایک سزا سرتن سے جدا،سرتن سے جدا۔آزادی اظہار کے نام پر ناموس رسالت پر حملہ نامنظور نامنظور۔جیسی تحریر لکھی ہوئی تھیں۔ کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ مظاہرے سے جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تحفظ ناموس کے لیے زمین و آسمان کی ہرچیز بھی قربان کر دی جائے تو اس کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔ گستاخ رسول یہ بات جان لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے ہرگز بھی بچ نہیں سکیں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی آسان معاملہ نہیں۔ دنیا کے کروڑوں مسلمان اسے ہرگز بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ فرانس سمیت اہل مغرب کے رسائل و جرائد نے ایک بار پھر گستاخی رسول کا ارتکاب کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے تحفظ کے لیے قربانی مسلمان اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ مسلمان اس کے علاوہ کسی اور چیز کے طلب گار نہیں۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کراچی میں فرانسیسی کونسلیٹ پر زخمی ہونے والے صحافیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔جمعیت علماءپاکستان کے رہنماءمحمد حنیف خان غوری نے کہا کہ جو نبی کی عزت و حرمت کے لیے کسی بھی بات پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ گستاخ رسول اپنے حالیہ اقدام سے بڑی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر میڈیا کے کسی بھی مذہب کے خلاف غلط استعمال کو بھی دہشت گردی قرار دیا جائے۔عالمی سطح پر توہین رسالت کی سزا مقرر کروانے کے لیے پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کرے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر افضل سردار نے کہا کہ گستاخان رسول نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ مسلم حکمران پوری امت کی ترجمانی کرتے ہوئے تحفظ حرمت رسول کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھائیں۔ پاکستان فرانس سمیت یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک کو سخت پیغام دے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انبیاءاور مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنماءمحفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے کہا عالم اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف اعلان جہاد کریں۔ مسلم امہ متحد ہو کر یہود و نصاری کو اپنی یکجہتی کا ثبوت دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءامجد اقبال آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہشان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے قلم توڑ اور آنکھیں پھوڑ ڈالی جائیں۔ یہ معلون لوگ ہمیشہ رسوا رہیں گے۔ جامعة الاحسان کے خطیب علامہ مصدق الامین نے کہا کہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور شخصیت رہتی دنیا تک بلند رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ اہل مغرب کی یہ جسارت چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرنے والے ہر دور میں ذلیل و خوار ہوئے ہیں۔جماعة الدعوة کراچی کے رہنماوں حافظ کلیم اللہ اور قاری امجد نے کہا کہ خاکے شایع کرنے سے نبی کی عظمت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ اسلام سے حسد کرنے والے مغربی میں اس کے پھلنے پھولنے سے خوف زدہ ہو کر ایسی گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں۔ امت محمدیہ نے جب بھی کفار کو میدانوں میں شکست سے دوچار کیا تو یہ بزدل لوگ گستاخی رسول کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے شایع کرنے والوں کو ایسی عبرت ناک سزا دی جائے جو قیامت تک لوگوں کے لیے مقام عبرت بن جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...