Saturday, October 31, 2020
Home Trending بھارتی دہشت گردی مودی کی جارحانہ پالیسی کا اظہار ہے، ڈاکٹر مزمل...

بھارتی دہشت گردی مودی کی جارحانہ پالیسی کا اظہار ہے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

JUD pic 01جماعة الدعوة کی اپیل پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خون کا پیاسا نریندر مودی پاکستان کی سرحدوں پر حملہ آور ہے۔ سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی دہشت گردی مودی کی جارحانہ پالیسی کا اظہار ہے۔ بھارت جارحیت کا ارتکاب کرکے پاکستان کی اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ بھارت جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے تحفظ کے لیے مرمٹنے پر تیار ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں متحد ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کریں۔ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیا، جماعت اسلامی کے رہنما اسامہ رضی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر تنویر، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما قاری اشتیاق، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ اور حافظ محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد، پاکستان بھارتی دہشت گردی کے خلاف اعلان جہاد کرے، جیسے جملے درج تھے۔ مظاہرے سے جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا ہم اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔ امریکا انخلا سے قبل بھارت کو خطے میں کردار دے کر پاکستان پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے۔ لیکن وہ جان لے کہ پاکستانی قوم اپنی دفاع سے غافل نہیں ہے۔ مسلمان پہلے بھی کئی محاذوں پر دشمن کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے ہیں، ہم اب بھی دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی قوم کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر آبی حملہ کرکے ہماری فصلوں اور آبادیوں کو ڈبویا اور اب ہماری سرحدوں پر بھی حملہ آور ہے۔ بھارت ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے۔ قوم نے پہلے بھی دشمن کا ڈٹ کر کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی پاکستانی قوم افواج پاکستان کے پشت پر متحد ہوکر کھڑی ہے۔ اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجھا دینگے۔ مسلم لیک (ن) کے رہنما سلیم ضیاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کی تسلیم شدہ سرحدوں پر حملہ آور ہے۔ لیکن ہم ہندو بنیے کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی گی۔ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا تھا۔ پاکستانی قوم اب بھی بیدار ہے اور دفاع ملک و ملت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما اسامہ رضینے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ سب کچھ امریکا اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وحشی درندہ ہے جس نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم پرامن لوگ ہیں، بھارت پاکستانی قوم کو کمزور نہ سمجھیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلا جواز حملہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکا نے اس جارحیت پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اکھٹا کرنے پر جماعة الدعوة کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آج بھارتی جارحیت پر خاموش کیوں ہیں۔ حکومت فوری طور پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے، لیکن صحیح معنوں پر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیے سب کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ پاکستان نے ایٹم بم محفوظ رکھنے کے لیے نہیں بلکہ ملک کے دفاع کے لیے بنایا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ مایوس کن کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی قوم زندہ قوم ہے، ہم بھارتی جارحیت کے خلاف حافظ محمد سعید کے قدم بہ قدم کھڑے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے رہنما قاری اشتیاق نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے۔ بھارت جان لے کہ وہ کشمیر پر زیادہ دیر تک قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ پاکستانی قوم بھارتی دہشت گردی کا جواب دینا جانتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...