Tuesday, October 20, 2020
Home Trending امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، مفتی محمد یوسف طیبی

امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، مفتی محمد یوسف طیبی

 Mufti Yousuf Taibiجامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ مسلمان عقیدہ توحید کی بنیاد پر ایک قوم ہے۔ اقتدار کی خاطر ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا ملک و قوم کے لیے سراسر نقصان دہ ہے۔ فروعی مسائل میں الجھنے کی بجائے امت مسلمہ کے عظیم تر مفاد کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز التقویٰ گلشن اقبال میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی آپ کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔ مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ یہود و نصاریٰ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہمارے ماتحت رہے۔ مسلمان فرقہ واریت کے مرض سے نجات پانے کے لیے منہج نبوی پر تمسک اختیار کریں۔ رحمان کے حکم پر مادی خواہشات کو ترجیح نہیں دے سکتے۔ عبادات اور دین کے دیگر احکامات کو اللہ کا حکم سمجھتے ہوئے رضائے الٰہی کی خاطر سرانجام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بنی نوع انسان کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے، جو بھی اس کے احکامات سے روگردانی کرے وہ بہت بڑے خسارے کا شکار ہوگا۔ فتنوں کے دور میں راہ نجات کے لیے رسول اللہﷺ کی دی گئی تعلیمات پر مضبوطی کے ساتھ کاربند رہے۔ ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے جو ہماری نیکیوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہو۔ مفتی یوسف طیبی نے مزید کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایمان کا تقاضہ ہے۔ مسلمان نفرتوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔ مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ قرآن کے تمام احکامات پر عمل بجا لائیں۔ اگر قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈالیں گے تو ناکام و نامراد رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...