Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کراچی کے تحت شہر بھر میں سیرت النبی صلی اللہ...

جماعة الدعوة کراچی کے تحت شہر بھر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسز کا انعقاد

judlogoجماعة الدعوة کراچی کے تحت شہر بھر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسز کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجد اور محلوں کی سطح پر بھی سیرت نبویﷺ کے عنوان سے پروگرامات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز نیو کراچی اور کورنگی میں بڑی سیرت النبی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ تعلیمات نبوی سے رہنمائی لیے بغیر ممکن نہیں ہے۔ سیرت رسول کو فراموش کرنے سے ہی فتنہ پرور اور شرپسند لوگوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ حکمران مغربی نظاموں کی بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ریاست مدینہ میں رائج کردہ نظام اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کراچی کے رہنماءابو عکاشہ منصور اور حافظ محمد امجد نے سیرت النبی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنسز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مفتی یوسف طیبی نے کہا کہ سیرت النبیﷺ کا ہر پہلو ہر دور میں قابلِ عمل رہا ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، تمام انبیاءنے کفر و شرک کے خاتمے اور توحید الٰہی کے پرچار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ دنیامیں امن، اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنے سے ہی آسکتا ہے۔ موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت نبوی سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ یحییٰ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب النبی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے طریقے کو اختیار کر کے دنیا میں ظلم و شرک کا خاتمہ کریں۔ جب انبیاءکے راستے کو ترک کر دیا جائے اور اپنے خود ساختہ اصولوں کی پیروی اختیار کی جائے تو نتیجتاً دنیا میں فتنہ و فساد برپا ہو گا۔ حب رسول کے نام پر اپنے خود ساختہ طریقوں کو اختیار کرنا سراسر گمراہی ہے۔ ابو عکاشہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جب سیرت رسول سے رہنمائی لینا ترک کر دی تو مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔ فتنہ تکفیر اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...