Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قوم آگے بڑھ کر متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کریں، مزمل اقبال

قوم آگے بڑھ کر متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کریں، مزمل اقبال

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی،      جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کا ارتکاب کرکے پاکستانی شہروں کو ڈبونا چاہتا ہے۔ طوفانی بارشوں اور دریاﺅں میں بھارت کے چھوڑے گئے لاکھوں کیوسک پانی سے پاکستان تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے۔ قوم آگے بڑھ کر متاثرین کی بھرپور امداد کریں۔ سوشل میڈیا کے میدان میں بھی نوجوان بھارت کے آبی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة سائبر ٹیم کراچی کے ذمہ داران و کارکنان کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سائبر ٹیم کے ذمہ داران محمد عمر اور محمد یوسف بھی موجود تھے۔ نشست میں شہر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں سے سائبر ٹیم کے ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے منظم انداز سے دعوتی کام کی ضرورت ہے۔

جماعة الدعوة مختلف شعبہ ہائے زندگی میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق اور دعوت و اصلاح کا کام کر رہی ہے۔ حالیہ طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاﺅں میں پانی چھوڑنے کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب کے باعث متاثرہ لوگوں کی مدد و خدمت کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل شہر ہے، دشمنوں نے ہمیشہ اس شہر کو شورش زدہ بنانے کے لیے سازشیں کیں ہیں۔ نوجوان دعوت کے میدان میں اپنی صلاحیتیں صرف کرنے کے ساتھ ساتھ بے کس و مجبور عوام کی خدمت کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا حصہ سمجھیں۔

علاوہ ازیں جماعة الدعوة کے تحت شہر بھر میں سیلاب و بارش متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلسہ شروع کردیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپنگ کے علاوہ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف جماعة الدعوة کے ہزاروں رضاکار بارش و سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر آباد، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم، جھنگ، چنیوٹ، منڈی بہاﺅالدین، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں ریلیف و میڈیکل کیمپ قائم اور متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ واٹر ریسکیو ٹیمیں موٹر بوٹس کے ذریعے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...