Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی پریس کلب پر زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

تفصیلات کے مطابق سیھون شریف سے متعلقہ علاقہ بھٹ جبل کے مقام پر ای این آئی تیل و گیس کمپنی کی جانب...

مزار قائد تاریخ اہمیت مختصر ڈاکومینٹری

Mazar-e-Quaid, also known as Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum, is the final resting place of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder...

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

جماعة الدعوة کا کشمیر کارواں 5 فرروری کو ہوگا

judlogoجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے 5 فروری کو سفاری پارک سے شاہراہ کشمیر تک عظیم الشان یکجہتی کشمیر کارواں کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ کارواں کے اختتام پر شاہراہ کشمیر پر بڑی یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ مقبوضہ کشمیر سے حریت رہنما بھی ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ کارواں کا آغاز سفاری پارک سے 5 فروری بروز جمعرات صبح 10 بجے ہوگا، جس کی قیادت امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کریں گے۔ یہ فیصلے ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی زیر صدارت مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ کارواں میں لوگوں کی بھرپور شرکت کے لیے رابطہ عوام مہم کے طور پر تشہیر کے تمام ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔ شہر کے مرکزی مقامات کے علاوہ مساجد، تعلیمی اداروں اور بازاروں میں پوسٹر، ہینڈ بل کی تقسیم اور اعلانات کے ذریعے عوام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة کا یکجہتی کشمیر کارواں دنیا کے لیے یہ پیغام ثابت ہوگا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو فراموش نہیں کیا، وہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں اب بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو مزید محکوم بناکر نہیں رکھ سکتا۔ کشمیریوں نے صرف اسی لیے قربانیاں دیں ہیں کہ انہیں کامل آزادی دی جائے۔ بھارت بے پناہ ظلم کے باوجود بھی کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور نہیں کرسکا۔ کشمیریوں کا مطالبہ اب بھی وہی ہے جو 68 سال پہلے تھا۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ اسی کلمے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے اہالیان کراچی سے 5 فروری کے یکجہتی کشمیر کارواں میں شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔

Open chat