Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

اتحاد امت اور تحفظ حرمت رسول لازم وملزوم ہے، علما ء کرام

rsz_img_4591_copyکراچی، جید علماءکرام اور مدارس دینیہ کے مہتمم حضرات نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ایمان کا حصہ ہے، جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ فرانس میں چالیس سربراہان مملکت جمع ہوسکتے ہیں، تو مسلم حکمران حرمت رسول کے لیے مضبوط کردار ادا کیوں نہیں کرسکتے۔ اگر یورپ چارلی پیدا کریں گے تو مسلمان مائیں غازی علم دین پیدا کریں گی۔ اتحاد امت اور تحفظ حرمت رسول لازم و ملزوم ہے۔ حرمت رسول واحد مسئلہ ہے، جس پر پوری امت کو متحد کیا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی کو مدارس اور دینی طبقے سے جوڑنا ناقابل برداشت ہے۔ علماءکرام اور دینی زعماءناموس رسالت کی خاطر اسلام آباد میں اکھٹے ہوکر واضح لائحہ عمل ترتیب دیں۔ تحفظ حرمت رسول کے لیے 17 مارچ کو ملتان اور 26 مارچ کو لاہور میں بڑے علماءکنونشن منعقد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی خان، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمد نعیم، تحریک حرمت رسول کے صدر اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما خواجہ عبدالمنان، تحریک حرمت رسول کے سیکرٹری جنرل مولانا امیر حمزہ، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما افضل سردار، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما شیخ انس مدنی، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاﺅن کے مفتی شفیق الرحمن، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے شیخ الحدیث محمود احمد حسن، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ ابو بکر الاسلامیہ کے استاد ابو عبدالمجید محمد حسین بلتستانی، معروف عالم دین شریف حصاروی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری ودیگر نے جماعة الدعوة کے تحت مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں حرمت رسول علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں، مدارس دینیہ کے مہتمم اور جید علماءکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ فرانس کے شاتمین رسول سے اظہار یکجہتی کے لیے چالیس سربراہان مملکت جمع ہوکر کھلی دشمنی کا اظہار کرسکتے ہیں تو مسلم حکمران ناموس رسالت کے لیے متحد کیوں نہیں ہوسکتے۔ حرمت رسول کے لیے قومی اسمبلی میں محض ایک قرارداد کا منظور ہونا کافی نہیں ہے۔ حکمران حرمت رسول کے مسئلے پر کھڑے ہوجائیں، نتیجتاََ اللہ اس ملک کے مسائل حل کردیں گے۔ کراچی مدارس اور علماءکا شہر ہے۔ علماءکرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین حرمت رسول کے لیے حکمرانوں پر دباﺅ ڈال کر انہیں انسداد توہین رسالت کے لیے کردار ادا کرنے پر مجبور کریں۔ حرمت رسول واحد مسئلہ ہے، جس پر پوری امت کو متحد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا اور دہشت گردی کا رخ دینی طبقے کی طرف کرنا افسوسناک ہے۔ حرمت رسول کے لیے کردار ادا کرنے سے سیکولر طبقے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ حرمت رسول کا مسئلہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ علماءکرام، مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں بڑا علماءکنونشن منعقد کرکے تحریک حرمت رسول کے لیے مضبوط لائحہ عمل مرتب کریں۔

Open chat