Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

عالم اسلام متحد ہوکر حوثی بغاوت کا سدباب کرے، علماءکرام کا خطاب

judlogoکراچی، جماعة الدعوة کی اپیل پر شہر بھر کی مساجد میں علماءو خطباءکرام نے تحفظ سرزمین حرمین شریفین کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا۔ اجتماعات جمعہ میں سعودی عرب کے دفاع کو درپیش خطرات اور اس کے سدباب پر خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کے رہنما ابو عکاشہ منصور، حافظ محمد امجد سمیت دیگر رہنماﺅں و علماءکرام نے پی ای سی ایچ سوسائٹی، گلشن اقبال، ڈالمیا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، شیرشاہ سمیت دیگر علاقوں میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خصوصی خطابات کیے۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں امیر کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا رشتہ حرمین شریفین کی نسبت سے قائم ہے، جس کے تحفظ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ”پاسبان حرمین شریفین“ کے پلیٹ فارم سے قوم کو اکھٹا کرکے سعودی عرب کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ یمن کے حالات دانستہ خراب کیے گئے، عالم اسلام متحد ہوکر حوثی بغاوت کا سدباب کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر کفریہ طاقتیں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ مسلم ملکوں میں قتل و غارت کے ذریعے انتشار برپا کرنا اسلام دشمنوں کی درینہ خواہش ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیا، اب اس موقع پر پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا دینی و اخلاقی فرض بنتا ہے۔ مسلم حکومتیں مل کر بغاوتوں کا قلع قمع کریں۔ ہمارے اتحاد سے ہی عالم اسلام کے مسائل حل ہوں گے۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنا سوچی سمجھی سازش ہے۔ دشمن قوتیں شام اور عراق کے بعد اب یمن میں پراکسی وار لڑ رہے ہیں۔ اگر ان حالات میں مسلم امہ اپنی دفاع کے لیے فکرمند نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے دفاع میں حق بجانب ہے۔ یمن میں باغیوں کے عزائم خطرناک ہے، مسلم حکمرانوں کو مل کر اس کا سدباب کرنا ہوگا۔ جامعہ الدراسات کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے مسجد باب الاسلام ڈالمیا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر عالم کفر اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے۔ مسلمانوں کے روحانی مرکز کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔ پاکستان کا ہر نوجوان سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے۔ شیخ یحییٰ بھٹی، ابو عکاشہ منصور، حافظ امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سرزمین حرمین سے ہمارا رشتہ کلمہ توحید کی بنیاد پر استوار ہے۔ حرمین کا دفاع کرنا ہر مسلمان اپنا فرض سمجھتا ہے۔ جماعة الدعوة تحفظ حرمین الشریفین کے لیے تحریک برپا کرکے عمومی شعور کی بیداری کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat