Wednesday, October 21, 2020
Home Trending اسلام دشمن قوتیں اسلام کی تحریکوں کو روندھنا چاہتی ہیں، مزمل اقبال...

اسلام دشمن قوتیں اسلام کی تحریکوں کو روندھنا چاہتی ہیں، مزمل اقبال ہاشمی

 Muzammil Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا خواہش مند ہے۔ اسلام دشمن قوتیں غلبہ اسلام کی تحریکوں کو روندھنا چاہتی ہیں۔ دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود اللہ نے پہلے سے بڑھ کر مسلمانوں کو راستے دیے۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی دعوت و خدمت کے ذریعے ممکن ہے۔ کارکنان اللہ کے عطاکردہ انعامات پر شکر ادا کرتے ہوئے دعوت و خدمت کا دائرہ مزید وسیع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ماہانہ شب تربیت کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی پروگرام سے جامعة الدارسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ، حافظ سمیع اللہ اور حافظ حارث نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی پروگرام میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں دروس کے علاوہ ترجمہ قرآن، حدیث و دعا کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ شرکاءکو فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی تعلیم، صحت و دیگر رفاہی شعبوں میں خدمات پر خصوصی ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفریہ طاقتوں کی سازشیں ناکام ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر کے مظلوم مسلمان ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ ہمیں غلبہ اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ جماعة الدعوة عوامی شعور کی بیداری کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دعوتی کام سرانجام دے رہی ہے۔ نوجوان بھی احیائے اسلام کے لیے اپنی صلاحتیں صرف کریں۔ جامعة الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ فتنوں کے دور میں راہ نجات کے لیے کتاب و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کیا جائے۔ مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع کرنے والے روز قیامت سرخرو رہیں گے۔ ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے جو ہماری نیکیوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہو۔ جامعہ الدراسات کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایمان کا تقاضہ ہے۔ مسلمان نفرتوں کے خاتمے کے لیے ایثار و قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کریں۔ انسانیت کی خدمت سے ہی دعوت کے راستے کھلتے ہیں۔ مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لیے حکمت اور خلوص نیت کے ساتھ دعوت الی اللہ کی ضرورت ہے۔ ہر شخص کو اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ اعلائے کلمة اللہ کے لیے کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ غلبہ اسلام کے لیے وہی لوگ جدوجہد کرتے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے دین کے لیے منتخب کرلیتا ہے۔ جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ نے کہا کہ اہل ایمان کو خوشی و غمی، تنگی و آسانی ہر حال میں سمع و طاعت کی اعلیٰ مثال قائم کرنی چاہئے۔ دعوت و خدمت کے میدان میں کسی کی مخالفت اہل اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہمیں غلبہ اسلام کے لیے اپنی صلاحیتیں بہتر انداز سے صرف کرنی چاہئے۔ حافظ سمیع اللہ اور حافظ حارث نے کہا کہ قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔ مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ قرآن کے تمام احکامات پر عمل بجا لائیں۔ اگر قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈالیں گے تو ناکام و نامراد رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...