Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

الیکشن 2013، پیپلزپارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

PPPکراچی، پیپلزپارٹی نے الیکشن دو ہزار تیرہ میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرسٹر چودھری اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کے وکلا پینل کے سربراہ ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جوڈیشل کمیشن میں درخواست دائر کریں گے جبکہ چوہدری اعتزاز احسن قانونی ماہرین کے پینل کے سربراہ ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں حلقہ ایک سو چوبیس میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کو بنیاد بنایا جائے گا۔ حلقہ این اے ایک سوچوبیس میں چوہدری اعتزاز کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز امیدوار تھیں۔پیپلزپارٹی الیکشن دو ہزار تیرہ میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پہلے ہی سولہ رکنی کمیٹی قائم کرچکی ہے۔ جس کے سربراہ سابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری ہیں۔

Open chat