Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ممتاز عالم دین مولانا احسان اللہ ہزارویؒ کے قریبی رفیق حاجی شیر...

ممتاز عالم دین مولانا احسان اللہ ہزارویؒ کے قریبی رفیق حاجی شیر زمان عباسی انتقال کر گئے

image-karachiجمعیت علماءاسلام کراچی کے سر گرم رہنما حاجی شیر زمان عباسی ،گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ شیر پاﺅ کراچی میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کے رہنماﺅں کارکنوں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔
بعد ازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔حاجی شیر زمان نے ابتدائی تعلیم ہزارہ کی تاریخی جامع مسجد الیاسی میںخطیب ہزارہ مولانا اسحاق ہزاروی سے حاصل کی بعد ازاں 1962میں کراچی منتقل ہو گئے حاجی شیر زمان نے تحریک سود اعظم اور 2002کے قومی انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی نا صرف کھل کر حمایت کی بلکہ انتخابی سرگرمیوں میں فعال کردار بھی ادا کیا Ps128سے مولانا احسان اللہ ہزارویؒ کی کامیابی میں مرحوم کا نمایا کردا ر اداکیا حاجی شیر زمان نے 1996میں شیر پاﺅ کالونی میں مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور مسجد سے متصل مدرسہ جوہرالقرآن قائم کرکے بچوں میں دینی تعلیم حاصل کرنے کا شعور اجا گر کیامرحوم نے شیر پاﺅ کالونی میں ہی ادعوةالقرآن اکیڈمی کے نام سے دوسرے ادارے کی بھی بنیاد رکھی مرحوم نے جہاں دوسروں کو تعلیم سے روشناز کرایا وہاں خود بھی پیرانہ شادی کے باجو د اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور 20012میں وفاق المدارس سے دراسات دینیہ کا امتحان پاس کیا مرحوم کو شیر اسلام مولانا غلام غوث ہزاروی اور دیگر اکابر کے ساتھ کام کرنے کا شرف بھی حاصل رہا حاجی شیرزمان نے سوگواروں میں چار بیٹے (تین عالم) اور دو بیٹیاں (ایک بیٹی عالمہ)چھوڑی ۔
دریں اثناءجمعیت علماءاسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان ،مولانا محمد غیاث،قاضی امین الحق آزاد ،محمد الیاس جے یو آئی کے دیگر رہنماﺅں نے حاجی شیر زمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کو ذبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا کہ حاجی شیرزمان کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھا جائے گا اور رہنماﺅں مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے صبروجمیل کی دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...