Wednesday, October 28, 2020
Home Trending صوبائی حکومت علماءکرام کے تحفظ کی ذمہ داری صحیح ادا نہیں کر...

صوبائی حکومت علماءکرام کے تحفظ کی ذمہ داری صحیح ادا نہیں کر رہی ہے ، مولانا فضل الرحمن

4-14-2012_44380_lکراچی، جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مفتی محمدنعیم سے مولانا مسعود بیگ کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مسعود بیگ کی شہادت کا غم صرف جامعہ بنوریہ عالمیہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والے اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں اب وہ ایک سیاسی قبرستان چاہتے ہیں یہ کو ئی انقلاب یا تبدیلی کے لیے اسلام آباد میں جمع نہیں ہوئے ہیں بلکہ سوسائٹی کو بے آبرو کرنے کےلئے جمع ہوئے ہیں۔ قومیت ،لسانیت ، فرقہ واریت کے نام پر گردنیں کاٹی جاتی ہیں ایسا لگتاہے کہ ریاستی ادارے ایسے حالات کو ختم کرنے کے بجائے پڑوان چڑہانے میں لگے ہوئے ہیں ،صوبائی حکومت علماءکرام کے تحفظ کی ذمہ داری صحیح ادانہیں کررہی ہے ایسے میں علماءکرام آگر اپنے تحفظ کےلئے کچھ کرتے ہیں تو وہ دہشت گرد ٹھہراتے ہیں۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست نے مہم جوئی کو جنم دیاہے ایک طرف ملک میں سیلاب کی تباہی اور آئی ڈی پیز لاکھوں افراد بے گھر ہیں ایسے وقت میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کا ان کی مدد کرنا حق بنتاہے ایسے میں دھرنے والے ان کی مدد کرنے کے بجائے اسلام آباد میں ناچ گانے کی محفلیں لگائے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے تو متاثرین کی بحالی کےلئے کوئی روکاٹ نہیں ڈالی اور نہ ہی ہم رکاوٹ بنے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمدنعیم، قاری محمدعثمان، مولانا غلام رسول و دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...