Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں تیز

 جے یو آئی کے تحت 21 جنوری کو کراچی میں منعقد ہونے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں آج صوبائی جماعت نے  جامعہ دارلعلوم کورنگی کراچی ، جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی  ،جامعہ تراث ، جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن ودیگر بڑے جامعات کا دورہ کیا۔ جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، مولانا محمد غیاث، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی،  مولانا امین اللہ ، مفتی بدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ راشد محمود سومرو نے مہتممین مدارس کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے علمائے کرام نے قبول کیا ۔ انہوں نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat